انٹرٹینمنٹ

صرف میں ہی اس انڈسٹری میں ’بیوقوف‘ ہوں

اداکارہ سنی لیون  نے خو کو بالی ووڈ انڈسٹری کی ’بدھو‘ یعنی بیوقوف قرار دے دیا۔

سنی لیونی حال ہی میں گلوکار میکا سنگھ کے ہمراہ کپل شرما کے شو میں شریک ہوئیں۔ جہاں انہوں نے کپل کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔ بھارتی نجی چینل نے شو کے پرومو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

شو کے دوران میکا سنگھ، سنی لیونی کی وقت کی پابندی کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں میں سنی کا بہت بڑا مداح ہوں۔ جب میں نے ان کے ساتھ ورلڈ ٹور کیا تھا اس وقت مجھے پتہ چلا کہ سنی لیونی میں ایک فیصد بھی نخرا نہیں ہے۔

میکا سنگھ نے سنی لیونی کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سنی وقت کی بہت پابند ہیں اور ٹھیک سات بجے شو پر پہنچ جاتی تھیں۔ میکا سنگھ کی اس بات پر سنی کہتی ہیں ’’صرف میں ہی اس انڈسٹری میں ’بدھو‘ ہوں کہ میں وقت پر آتی ہوں‘‘۔ سنی لیونی کی اس بات پر شو میں موجود تمام لوگ ہنس پڑتے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close