انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پرواپسی

200کروڑ کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلق کے حوالے سے خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پرواپسی ہوگئ

جیکولین فرنینڈس نے سوشل میڈٰیا پراپنی تصویرشئیرکی جس میں وہ ایک کتاب پکڑے مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

جیکولین فرنینڈس کی سوشل میڈیا پرواپسی ہوئی توکئی مداحوں نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ مداحوں نے جیکولین فرنینڈس سے سوال پوچھ لیا کہ سکیش چندرکہاں ہے؟ جیکولین ایسے سوالات کونظراندازکرگئیں اورکوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : نیلم منیر کا نیا اسٹائل مداحوں کو بھا گیا

جیکولین فرنینڈس کو 200کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلقات اورکروڑوں روپے کے تحائف وصول کرنے کے الزامات پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close