Featuredکھیل و ثقافت

دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی پی ایس ایل 7 میں پہلی شکست

لاہور: قلندرز نے اب تک ناقابل شکست رہنے والی ملتان سلطانز کو ہار کا مزہ چکھا دیا۔

پاکستان سپر لیگ سیون میں مسلسل چھ میچ میں کامیابی کے بعد ملتان سلطانز کو پہلی شکست۔قلندرز نے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ملتان سلطانز کو 52 رنز سے مات دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، فخر زمان 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی اور عمران طاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

183رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، صہیب مقصود 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ ملتان سلطانز کی رواں ایونٹ میں پہلی شکست ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close