Featuredدنیا

تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

تامل ناڈو: بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی۔

ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز، فضائیہ کے پائلٹس سمیت مجموعی طور پر 14 افراد سوار تھے۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرا۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے لاشوں کی شناخت کی جائے گی۔

تباہ ہونیوالا بھارتی ہیلی کاپٹر روسی ساختہ 2 انجن والا تھا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والا ملٹری ہیلی کاپٹر، ایم آئی 17 وی 5 روسی ساختہ 2 انجن والا ہیلی کاپٹر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے ہل اسٹیشن کونور کے جنگل میں گر کر تباہ ہونے والا ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر بلند مقام پر آپریشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر کسی بھی موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر کی بڑی کھیپ 2013ء سے 2018ء کے درمیان خریدی تھی۔

بھارتی ماہرین کے مطابق ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر قابل بھروسہ، محفوظ، اور بڑا ہیلی کاپٹر ہے، ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹرز صدر، وزیراعظم سمیت وی آئی پیز کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close