Featuredکھیل و ثقافت

آج کے میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی اہم کھلاڑیوں سے محروم

لاہور: آج کے میچ سے قبل دونوں ٹیمیں اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی ہیں۔

 

 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے میچز جاری ہیں جس کا 24 واں میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان آج ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا جبکہ میچ سے قبل ہی دونوں ٹیموں کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

میچ سے قبل دونوں ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز ایلکس ہیلز پی ایس ایل چھوڑ کر واپس اپنے وطن چلے گئے ہیں۔

ایلکس ہیلز کی جگہ اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم میں ناصر نواز کو شامل کیا گیا ہے، علاوہ ازیں آج اسلام آباد یونائیٹڈمیں شاداب خان اور فاسٹ بولر ذیشان ضمیر انجری کے باعث میچ نہیں کھیلیں گے۔

آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکی کپتانی کے فرائض مڈل آرڈر بلے باز محمد آصف انجام دیں گے جبکہ شاداب خان کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے پیسر ثاقب محمود بھی اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آبادیونائیٹڈ کا 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے جبکہ پشاور زلمی کا 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close