Featuredاسلام آباد

عمران نیازی پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں

اسلام آباد : پیٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جا رہی ہے، عوام کو ’مہنگا ترین وزیرِ اعظم‘ قبول نہیں، عمران نیازی گھر جائیں۔

جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، عوام کی مزید بد دعائیں نہ لیں، خدا کا خوف کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے، پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں 4 روپے اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے، حکومت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی کر لیتی ہے اور عوام کے ریلیف کے لیے دو تہائی کا جھوٹ گھڑ لیتی ہے

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کا ریلیف دے سکتے ہیں، ان کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں، خام تیل، آئل امپورٹ بل 11 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تک پہنچنا تباہی کا تسلسل ہے، انرجی امپورٹس میں 125 فیصد کا ہوشربا اضافہ باعثِ تشویش ہے، کاروباری برادری پریشان، عوام بے حال اور حکمراں حالتِ انکار میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو عالمی منڈی میں صرف اضافہ نظر آتا ہے، کمی نظر نہیں آتی، پونے 4 سال سے حکومت صرف بہانے اور پیسے بنا رہی ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی نہ نیت رکھتی ہے نہ اہلیت، موجودہ حکومت سے نجات سے ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے، ملک اور عوام کا معاشی دیوالیہ ہو چکا ہے جبکہ حکمرانوں کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ حکمراں مہنگائی کے بجائے مخالفین اور ناقدین کو قابو کرنے میں مصروف ہیں، عوام کا چولہا نہیں جل رہا بلکہ ان کا دل جل رہا ہے، عوام صرف اور صرف عمران نیازی سے نجات چاہتے ہیں، عوام کی خواہشات کو ہم پورا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close