Featuredکھیل و ثقافت

قلندرز نے یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست دے دی

لاہور : لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست دیدی

لاہور قلندرز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔

پاکستان سپرلیگ 7 کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا۔

قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے، ہیری بروک نے49 گیندوں پر102 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ فخرزمان نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بناسکی۔

 

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close