Featuredبلوچستان

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو بلیک میلنگ کا اسکینڈل نقاب

کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کا انکشاف

ایف آئی اے نے بلوچستان یونیورسٹی میں بلیک میلنگ کا بڑااسکینڈل بے نقاب کردیا

یونیورسٹی میں طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے انکشاف پر سیکیورٹی برانچ کے افسر اورسرویلنس انچارج کو گرفتار کرلیا ، اہلکاروں سے ہراساں اور بلیک میلنگ کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں ، ایف آئی اے نے کارروائی کے بعد کئی متاثرہ لڑکیوں نے رجوع کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ یونیورسٹی کے سیکورٹی برانچ پر چھاپہ مارکر توچیف سیکورٹی آفیسر اور سرویلنس انچارج کو حراست میں لیا اور ان سے بڑی تعدادمیں ایسی ویڈیوز برآمد کیں ، جو بلیک میلنگ کے ذریعے بنائی گئی تھیں۔

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ یونیورسٹی کے سیکورٹی برانچ میں سیکورٹی مقاصد کے لئے نصب کئے گئے خفیہ کیمروں سے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان بلیک میلنگ کے لئے استعمال کرتے تھے، بلیک میل کئے گئے طلبا میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔

ذرائع نے دعوِی کیا ہے کہ کارروائی کے دوران وی سی کے پرسنل اسٹاف آفیسر سے بھی قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا، ایف آئی نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئےدو سو کے قریب اہلکاروں اور دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کرلی ہے۔

ایف آئی اے نے کارروائی کے بعد کئی متاثرہ لڑکیوں نے رجوع کیا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ اسکینڈل میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدار تو ملوث نہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے طالبات میں خوف پھیلتا ہے، بلوچستان حکومت ایسے واقعات کو برداشت نہیں کرسکتی ، ایف آئی اے سائبر کرائم اس کیس کو دیکھ رہا ہے ، بلوچستان یونیورسٹی واقعے کی مکمل انکوائری ہوگی۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ انکوائری کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے تعاون کریں گے ، بلوچستان یونیورسٹی واقعے کے ملزمان کو نشان عبرت بنائیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close