Featuredاسلام آباد

جوڈیشل مجسٹریٹ نے محسن بیگ کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد:  عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں محسن بیگ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں محسن بیگ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، پولیس نے انہیں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔
 
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا اور کیس کی تفصیلات اور اسلحہ برآمدگی سےمتعلق عدالت کو آگاہ کیا، 7اے ٹی اے کےتحت درج مقدمےمیں ملزم سے اسلحہ برآمدگی کا حوالہ دیاگیا، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے محسن بیگ کی ضمانت منظور کرلی۔
 
سرکاری وکیل نے عدالت میں ضمانت کی مخالفت کی، عدالت نے 30ہزار روپے مچلکے اور ایک ضامن کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
 محسن بیگ کو 16 فروری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت محسن بیگ نے پستول نکالی اور فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آکر ایک ایف آئی اے کا اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close