Featuredاسلام آباد

بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کیا

اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 3 سال سے مقبوضہ کشمیر کے شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کیا، کشمیریوں کو آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیرِ خارجہ نے بھارت سے یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپیل کی ہے کہ اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے۔

واضح رہے کہ 3 سال قبل آج کے دن (5 اگست 2019ء کو) بھارت نے ظلم و جبر کا قانون نافذ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔

آج بھارت کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close