Featuredکھیل و ثقافت

دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام

قذافی اسٹیڈیم : پاکستان سپر لیگ7 کے فائنل کی جیت لاہور قلندرز کے نام رہی۔

پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بن گئے۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

قلندرز نے محمد حفیظ کی ذمہ درانہ اور اختتامی اوورز میں بروک اور ویزے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، حفیظ 46 گیندوں پر 69 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی طرف سے محمد حفیظ نے عمدہ بولنگ کروائی اور محمد رضوان اور امیر عظمت کی وکٹ لے کر میچ پر قلندرز کی گرفت مضبوط کردی۔

سلطانز کی طرف سے خوشدل شاہ 32، ٹم ڈیوڈ 27، شان مسعود 19، رئیلی روسو 15، محمد رضوان 14 اور عمران طاہر 10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

شاہین شاہ آفریدی نے فائنل میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اس طرح وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ 20وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close