Featuredپنجاب

ہم نے پہلے بھی حکومت سے کہا سنجیدگی کی ضرورت ہے

لاہور : جمہوریت کا تقاضا ہے جس کے پاس جتنا مینڈیٹ ہو اتنا اختیار ہونا چاہیئے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے بھی حکومت سے کہا تھوڑی سی سنجیدگی کی ضرورت ہے ، حکومت سنجیدگی دکھائے گی تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضا ہے جس کے پاس جتنا مینڈیٹ ہو اتنا اختیار ہونا چاہیئے ، مہنگائی کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا جاسکتا ہے۔

ایم کیو ایم رہنماء کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب کے پی اور بلوچستان میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا کام انتخابات نہیں دل جیتنا ہے۔ پی پی کو کراچی میں 50 سال سے کوئی مینڈیٹ نہیں ملا۔ نام نہاد جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close