Featuredاسلام آباد

اسپیکر کے پاس عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر کا کوئی آئینی جواز نہیں

اسلام آباد: کارکنان کو انتشار پر اکسانے سے بہتر ہے عمران خان استعفی دے دیں۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ڈوبتی حکومت اب مبینہ خط کو سہارا بنا کر بچنا چاہتی ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسپیکر کے پاس عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر کا کوئی آئینی جواز نہیں ہے، عمران خان کی مصنوعی اکثریت اب اقلیت میں تبدیل ہو چکی ہے، عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی تو آج سلیکٹڈ حکومت کا آخری دن ہوگا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کس غیبی امداد کے انتظار میں ہیں؟، ڈوبتی حکومت اب مبینہ خط کو سہارا بنا کر بچنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے منصب پر ایک دن بھی نہیں رہنا چاہیئے، کارکنان کو انتشار پر اکسانے سے بہتر ہے عمران خان استعفی دے دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close