Featuredسندھ

عمران خان اپنی حکومت کے چار سالوں کی کوئی ایک کارکردگی دکھائے

کراچی : عمران خان نے ریاستی اداروں اور سربراہان کو غدار اور سارے سیاست دانوں کو چور قرار دیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے چار سالوں تک ہمیں گالیاں دی ہیں۔ پاکستان میں پی ٹی آئی کے پاس پورے نمبر نہیں تھے۔ عمران خان اپنی حکومت کے چار سالوں کی کوئی ایک کارکردگی دکھائے۔

پی ایس پی سربراہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت کے چار سالوں کی کوئی ایک کارکردگی دکھائے، کچھ نہیں ہیں، جسے وہ عوام کو بتا سکے، عمران خان میں وفا نہیں ہے، عمران خان پاکستان کیلئے جنگی جہازوں سے زیادہ خطرناک ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں کے پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ آج کے دور میں پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، جس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کی حکومت جانے سے پہلے اصولی بات کی ہے۔ گزشتہ حکومت عدم اعتماد سے ختم کی گئی، سب عوام کے سامنے ہوا۔ پی ٹی آئی نے جو بیانیہ بنایا ہے، اسے دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے وہ امریکا کا لیٹر لے آئے کہ دھمکی دی گئی ہے۔ پھر کہا گیا کہ سیاستدان اس سازش کا حصہ ہیں۔ ہم نے حکومت جانے سے پہلے اخلاقی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اب مجھ سے کہا جاتا ہے کہ میں ان کی سپورٹ کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے فور وفاقی ادارہ ہے، ایک کام نہیں ہوا۔ آج عمران خان کے پاس کچھ نہیں ہیں، جسے وہ عوام کو بتا سکے۔ کراچی کی عوام آج اربوں روپے کا پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت جانے کے بعد بیانیہ بنایا ہے۔ تحریک عدم اعتماد آئینی ہے۔ جاپان اور برطانیہ میں بھی چھ چھ ماہ میں حکومت ختم ہوئی ہے۔ عمران خان نے ریاستی اداروں اور سربراہان کو غدار اور سارے سیاست دانوں کو چور قرار دیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایک ریاستی ادارے نے عمران خان کی ساری نااہلی کا نزلہ اپنی اوپر لیا۔ عمران خان میں وفا نہیں ہے۔ عمران خان پاکستان کیلئے جنگی جہازوں سے زیادہ خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے چار سال میں معلوم ہوا کے یہ نااہل ہیں۔ یہ آدمی کہتا تھا کہ 90 روز میں حالات ٹھیک کردیں گے۔ یہ کہتے تھے ڈھائی کروڑ بچے ایسے ہیں جو اسکول نہیں جاتے ہیں۔ آج تین کروڑ سے زائد بچے پڑھائی سے محروم ہیں۔ اج تک خان صاحب نے باتیں کی ہیں، کیا کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کیلئے زرداری کو کھلی چھٹی دی تھی۔ کراچی کچرا کنڈی بن گیا، گٹر بہہ رہے ہیں۔ ایک نیا اسکول نہیں بنایا، ایک سرکاری ادارے میں نوکری نہیں دی گئی۔ کراچی اور حیدرآباد کے کسی ایک بھی فرد کو وفاقی ادارے میں نوکری نہیں دی۔ حیدرآباد یونیورسٹی کا افتتاح وزیر اعظم ہاؤس میں کیا۔

پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ چار سال میں جو نکلا ہے، وہ فراح گوگی ہے۔ اپنی کارکردگی پر قوم سے معافی مانگے کے بجائے بول رہے ہیں، سب میرے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ اگر زرداری ووٹ سے پیچھے ہوجاتے تو آج زرداری امر بلامعروف ہوجاتے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اب کراچی دھوکہ نہیں کھائے گا، 15 مئی کو باغ جناح میں پاک سر زمین پارٹی خواتین کا جلسہ منعقد کر رہی ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close