Featuredخیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید اہلکاروں میں لانس حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 بچے بھی شہید ہوئے ہیں، شہید ہونے والے بچوں میں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور11سال کا احمد حسن شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کیلئے تحقیقات کر رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close