Featuredاسلام آباد

ہماری باشعور قوم مملکت کی سلامتی اور ایٹمی آثاثوں کا دفاع کر سکتی ہے : فضل الرحمٰن

اسلام آباد : عمران نیازی کا ملک کے تین ٹکڑے اور ایٹمی اثاثوں پر بیان دراصل عالمی قوتوں کے عزائم کی نمائندگی ہے۔

فضل الرحمٰن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ قومی سلامتی بارے عمران نیازی کا غیر ذمہ دارانہ بیان پوری قوم کی تذلیل ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور قومی وحدت کا تحفظ صرف ریاست نہیں، بلکہ پوری قوم کی یکساں ذمہ داری ہے۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ عمران کو ملکی معیشت تباہ کرنے کے لئے عالمی یہودی لابی اقتدار میں لائی، اقتدار سے محرومی کے غم نے عمران کو پاگل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہادر قوم عمران نیازی سے پوچھے گی کہ ملکی سلامتی بارے ان کے مایوس کن خیالات کس کا ایجنڈا ہیں؟ عمران نیازی کا ملک کے تین ٹکڑے اور ایٹمی اثاثوں بارے بیان دراصل عالمی قوتوں کے عزائم کی نمائندگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ نیازی مایوسی کے عالم میں قوم کو اجتماعی خودکشی کی ترغیب دے رہا ہے۔ قوم کے حوصلے توڑ کے شکست سے قبل انہیں شکست کے احساس میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے پہلے ہی قوم کو بتا دیا تھا، عمران کو ملکی معیشت تباہ کرنے کے لئے عالمی یہودی لابی اقتدار میں لائی۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ایٹمی قوت کے حامل ملک کو صرف دیوالیہ کرکے ہی مسخر کیا جا سکتا ہے۔ عمران نیازی نوجوان نسل کے دل و دماغ میں ملک کے خلاف نفرت کے بیج رہے ہیں۔ اقتدار سے محرومی کے غم نے عمران کو پاگل کر دیا وہ نفرت و عداوت میں پستی کی آخری حد تک گر گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی افغانستان میں شکست کھانے والی عالمی قوتوں کو ملک کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ قوم اس قماش کے گمراہ لوگوں کو پہچان چکی ہے، ان کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری باشعور قوم مملکت کی سلامتی اور ایٹمی آثاثوں کا دفاع کر سکتی ہے۔ محب الوطن قوتیں ملکی سلامتی کے خلاف اٹھنے والے ہاتھ کاٹ ڈالیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close