Featuredاسلام آباد

بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں : وزیر اعظم

اسلام آباد : پوری دنیا کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

شہباز شریف نے ناموس رسالتؐ کے معاملے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کی درخواست کردی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیا گیا ہے، جس پر تمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آقا کریم سے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم اور نازک معاملے پر قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرائی جائے۔ بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے بحث کیلئے ایک گھنٹہ مختص کردیا، جس کے لیئے پی ٹی آئی کو بھی دعوت دے دی گئی ہے۔

راجہ پرویز اشرف کے مطابق یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے، آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان اور کا مظاہرہ کریں۔ جس کے بعد ایوان بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا۔ قومی اسمبلی قرارداد بھی منظور کرے گی، جس میں بی جے پی لیڈروں کی مذمت کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close