Featuredپنجاب

چاہے جتنے کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے

مونس الہٰی نے اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کی خبر پر ردِعمل دے دیا۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما ایم این اے مونس الہٰی نے اپنے خلاف ایف آئی اے انکوائری کی خبر کا اسکرین شاٹ ٹوئٹ کردیا۔

مونس الہٰی نے خبر کے اسکرین شاٹ کے ساتھ ’بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم‘ تحریر کیا۔

انہوں نے کہا کہ چاہے جتنے کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ایف آئی اے کے کیس میں لگائے گئے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں، اس طرح کے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارےخاندان پر اس طرح کے کیسز بنائے گئے۔

مونس الہٰی نے کہا کہ ہزار مقدمات بنا لیں، عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ سے غلطی ہوگئی، کوئی بات نہیں واپس آجائیں۔

رہنما (ق) لیگ نے کہا کہ میرے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں، اپنےخلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباؤ ڈال رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا دباؤ ڈال کر بجٹ منظور کروالیں۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ شواہد ملنے کے بعد مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف تحقیقات مزید آگے بڑھائی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close