Featuredاسلام آباد

حکومت نے مشکل فیصلے کیے ، عمران خان ملک دیوالیہ کی نہج پر چھوڑ کر گئے

اسلام آباد :  ہم نے غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا ، امیروں سے ٹیکس لیں گے

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ہم نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، کسی بھی قسم کا اضافی ٹیکس نہیں بڑھایا۔ ہم نے غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ امیروں سے ٹیکس لیں گے۔ وزیراعظم کے بیٹے کی کمپنی پر بھی ٹیکس لگایا۔ میری کمپنی پر بھی ٹیکس بڑھ جائے گا۔ مجھ پر بھی 20 سے 25 کروڑ ٹیکس بڑھے گا۔ شوگر ملز پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پونے چار سال کے عرصے میں عمران خان نے اسی فیصد ٹیکس لیا۔ اصل خودمختاری اس وقت ہوگی جب بجٹ خسارہ کم ہوگا۔ عمران خان کی حکومت پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر چھوڑ کر گئی ہے۔ انہوں نے چار بڑے خسارے کیے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ ہمارے لیے یہ فیصلے آسان نہیں تھے۔ حکومت نے مشکل فیصلے کیے، آج پاکستان مالی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔

مِفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی پاکستان میں اتنے نازک حالات نہیں دیکھے تھے۔ عمران خان ماہانہ 120 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئے تھے۔ آپ کو پہلے غریبوں کا خیال نہیں تھا، جب عدم اعتماد آئی تو خیال آگیا۔ آپ کہتے ہیں لوگوں کو نیوٹرل نہیں ہونا چاہیئے، تو آپ کو پرو پاکستانی ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آلو پیاز کی قیمتوں کی فکر کرنے نہیں آئے تھے تو کیا کرنے آئے تھے۔ کل چین نے 2.3 ارب ڈالرز کا قرض منظور کرلیا ہے۔ امید ہے رقم پیر تک آجائے گی۔ چین نے جون اور جولائی کے سیف ڈیپازٹس کو ری رول کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے، ڈالر بھی آج نیچے جارہا ہے۔ ہم یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے اور آٹا 40 روپے کا دے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close