Featuredسندھ

کراچی میں بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں سے بجلی غائب

کراچی: مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اورنگی ٹاؤن ،شارع فیصل، گلشن اقبال، ناظم آباد، ملیر، سعدی ٹاؤن، نیول کالونی، صدر، گارڈن، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے۔

تیز بارش کے بعد مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا ، جب کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے اورگرمی کی شدت اور حبس میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بحیرہ عرب سےمون سون کاسلسلہ بدستور سندھ میں داخل ہو رہا ہے، مون سون ہواؤ ں کے زیراثرکراچی، دادو اور جامشورومیں7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، نواب شاہ، جیکب آباد اور قمبر شہدادکوٹ میں بھی7جولائی تک گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں7 جولائی تک مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہےگا، شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کادوبارہ امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close