Featuredپنجاب

ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے نہ غلامی چاہتے ہیں

کہوٹہ: امریکا کو ایسا وزیراعظم پسند نہیں آیا جو آزاد خارجہ پالیسی لے کر آیا

انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران عمران خان نے نام لیے بغیر کہا کہ اںتخابات میں دھاندلی کے لیے ’مسٹرایکس‘ لاہور میں موجود ہے لیکن یہ واضح کردوں کہ لاہور کے مسٹر ایکس دھاندلی کر کے بھی نہیں جیت سکتے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ امریکا کو ایسا وزیراعظم پسند نہیں آیا جو آزاد خارجہ پالیسی لے کر آیا، ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے نہ غلامی چاہتے ہیں۔

سابق وزیرا عظم نے کہا کہ آپ ہزاروں مقدمے درج کرلیں ہم ان چوروں کو تسلیم نہیں کریں گے، میں آصف زرداری، نواز شریف، ’چیری بلوسم اور حمزہ ککڑی‘ کو نہیں مانوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے امریکا کو کہا کہ ہم جنگ میں آپ کے ساتھ شرکت نہیں کریں گے، لوٹے تین نارے سنیں گے، لوٹے، چور، غدار، ایک وقت تھا لوٹوں کو چھانگا مانگا لے جاتے تھے، مگر لوٹے یہ نہیں جانتے کے وقت بدل گیا ہے

عمران خان نے کہا کہ چیف الکشن کمیشنر نون لیگ کو جیتانے کے لیے دھانلی کا منصوبہ بنا رہا ہے، نون لیگ، پی پی پی اور الیکشن کمیشنر نے الیکٹرونک مشین کو نہیں آنے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشنر نے الیکٹرونک مشین کو نہیں آنے دیا، دھاندلی والے الیکشن سے انتشار پھیلے گا، الیکٹرونک مشین سے دھاندلی ختم ہو جاتی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close