Featuredپنجاب

عدالت میں خدیجہ شاہ کو پیش نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کرنے اور رہائی کی استدعا کی

لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیرخزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کل پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ اور شوہرجہانزیب امین کی درخواست پرسماعت کی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش پیش ہوئیں اورجواب داخل کرایا۔عدالت نے باور کرایا ریمانڈ میں توسیع کیلئے پیش نہہیں کیا گیا۔ایسے میں ریمانڈ کیسے ہوگیا۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اوراستفسار کیا کہ انہیں پیش کیوں نہیں کیا گیا۔عدالت نے نشاندہی کی کہ اکتیس مئی کا عدالتی آرڈرواضح ہے۔سماعت کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن عدالت میں تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔

درخواست میں خدیجہ،شاہ کوپیش نہ کرنے کے اقدام کوچیلنج کیا گیا اوران کی رہائی کی استدعا کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close