More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آبادتجارت

آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: پوری قوم نے مشکل فیصلوں میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سمری مل گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کیلئے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا، آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، قوم مشکل فیصلوں میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، پوری قوم نے مشکل فیصلوں میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close