Featuredپنجاب

اب ہر آنے والے دنوں میں خوشخبری آئے گی

لاہور: جب عوام کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں تو میں چین کی نیند سوئی۔

مریم نواز کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر بہت خوش ہوں، اب ہر آنے والے دنوں میں خوشخبری آئے گی، جب عوام کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں تو میں چین کی نیند سوئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا، پچھلے 4 سال سے لاہور یتیم اور لاوارث تھا، اب دن رات ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے، شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے پنجاب کو سجایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو یہ بھی نہیں پتہ وزیراعلیٰ بزدار تھا یا فرح خان، یہ شیر اور بلے کی جنگ نہیں،یہ لاہور کی ترقی کی جنگ ہے، جب تک آپ کی زندگیوں میں بہار نہیں آئے گی سکون سے نہیں بیٹھوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close