پنجاب

اسحاق ڈار کو دھچکا، اکاؤنٹس سے 50 کروڑ سے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ سے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، اس سلسلے میں نیب نے حکومت پنجاب کو اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور املاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔

احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہور نے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کو مراسلے جاری کئے، جس پر بینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کو رقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3 پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈارکی گلبرک کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کے ذریعے تحویل میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close