Featuredسندھ

ہم کراچی میں اپنا میئر بنانے جا رہے ہیں : علی زیدی

کراچی : پنجاب کی تمام بیس نشستیں ہم جیتیں گے، پی ٹی آئی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبے میں تین چار دن سے سوچی سمجھی سازش کے تحت لسانی فسادات کروائے جارہے ہیں۔ مقتول ایک سیاسی جماعت کے کارکن بھی تھے۔ سوشل میڈیا پر ایف آئی آرز کا بھی ذکر ہو رہا ہے۔ جو بھی تھا، صلح صفائی ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے سوال کروں گا آپ کہاں تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کیوں نہیں کروائی۔ سب صبر سے کام لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم واحد جماعت ہیں، جو کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ ہم میئر بنانے جا رہے ہیں۔ عمران خان 21 تاریخ کو حیدرآباد میں خطاب کریں گے۔ کراچی میں بائیس جولائی کو تین بڑے جلسے ہونگے، مقامات کا اعلان جلد کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ 75 سالا تاریخ کے اہم ضمنی انتخابات پنجاب میں ہونے جارہے ہیں۔ بیس ممبر پیسے لے کر بھاگ گئے تھے۔ پنجاب کی تمام بیس نشستیں ہم جیتیں گے۔ مخالفین کے جلسے نہیں، جلسیاں ہوتی ہیں۔ نوٹ پھینکتے ہیں پھر بھی لوگ نہیں آتے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کچھ ہمارے دوست پوچھ رہے ہیں، گیارہ سو ارب روپے کہاں گئے۔ وہ روز پریس کانفرنس کرتے ہیں اور پیڈ سوشل میڈیا کی مہم سے بیانیہ بنا رہے ہیں۔ ہم آج بتائیں گے ہم نے کیا کام کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کے فور میں چھیالیس ارب، کے سی آر میں تین سو ارب جارہے ہیں۔ فریٹ کوریڈور میں 131 ارب، گرین لائن کے پانچ ارب، نالوں کی صفائی، لوگوں کی بحالی پر 254 ارب روپے لگے۔ گرین لائن تو بن گئی، اورنج لائن اب تک نہیں بن سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر کراچی میں کام کرایا۔ کو آپریٹو مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا، آفتاب صدیقی نے پہلے سے بہتر کام کرایا۔ انہوں نے پی ایف سی ایوارڈ بھی نہیں کرایا۔ حکمران اس شہر کے ساتھ ناانصافی کرتے آئے ہیں۔ ان سے نالوں کا کچرہ نہیں اٹھتا، انہوں نے کچرا سندھ اسمبلی میں بٹھا دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close