Featuredسندھ

گروہی سیاست کرنے والوں کو کراچی میں اپنی شکست نظر آرہی ہے

کراچی: صرف پیپلز پارٹی کراچی کی تمام آبادیوں کی نمائندہ ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ کراچی کو تباہ کرنے والوں سے ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ کراچی کو تباہ کرنے والوں سے ہے، پیپلزپارٹی کا میئر منتخب ہونے سے کراچی کی ترقی، امن کا نیا دور شروع ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب کا حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں فرقہ وارانہ اور نسلی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے، گروہی سیاست کرنے والوں نے کراچی کو تباہ کیا، صرف پیپلز پارٹی کراچی کی تمام آبادیوں کی نمائندہ ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ کراچی کو تباہ کرنے والوں سے ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کو صرف پیپلز پارٹی نے سنبھالا ہے، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 112 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گروہی سیاست کرنے والوں کو کراچی میں اپنی شکست نظر آرہی ہے، جماعت اسلامی کے دور میں کراچی والوں کو پانی کا سب سے بڑا مسئلہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا میئر منتخب ہونے سے کراچی کی ترقی، امن کا نیا دور شروع ہوگا، کراچی پیپلز پارٹی کا ہے اور پیپلز پارٹی کراچی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close