Featuredپنجاب

عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ، آئین کو ملیا میٹ کردیا گیا ہے : فواد چوہدری

لاہور : اس ملک میں زرداری سیاست نہیں چل سکتی ، زرداری کو پورے پاکستان میں نفرت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا تھا یہ ڈپٹی اسپیکر بکا ہوا آدمی ہے۔ اس ڈپٹی اسپیکر کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن نہیں ہوسکتا ہے۔ ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ اس ملک میں زرداری سیاست نہیں چل سکتی ہے۔ ملک میں ایسا ماحول ہے، جیسا جنگ کے بعد ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کو ملیا میٹ کردیا گیا ہے۔ ملک کے وکلاء متفق ہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے۔ سالک حسین، طارق صاحب کونسلر بھی منتخب نہیں ہوسکتے ہیں، اگر پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا دیوالیہ پن قریب آچکا ہے، دیوالیہ پن صرف معیشت نہیں سیاست کا بھی ہے۔ آئے روز عدلیہ کے سامنے سیاستدان کھڑے ہوتے ہیں۔ اس سے آپ سیاسی بحران کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ملک میں زرداری سیاست ہو تو آکشن ہونا چاہیئے الیکشن نہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے بغیر عوام میں جائیں گے، تو جوتے پڑیں گے۔ چودھری شجاعت بیمار ہیں، ان کے فیصلے کرنے کی صلاحیت محدود ہے۔ خط بھی ڈپٹی اسپیکر کی جیب سے نکلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بھرپور احتجاج کے لیے تیار ہے۔ خدشہ ہے لوگ کنٹرول میں نہیں رہیں گے، ہم ان کو واپس گھر نہیں بھیج سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بونوں سے ملک کی جان چھڑانا بہت ضروری ہے۔ جو نوٹوں کی گڈیوں پر اپنا قد بڑھا رہے ہیں، ان سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے۔ پرویز الہٰی 186 ووٹ حاصل کرکے وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے راجا صغیر کا صبح 2 بجکر 50 منٹ پر نوٹس نکالا۔ حمزہ شہباز اچکن پہن کر صبح 7 بجے حلف اٹھانے چلے گئے۔ اس طرح سے نہیں ہوتا، ملک میں حکومت کا انتخاب عوام کا حق ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کہہ رہے ہیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں کس کو اقتدار دینا چاہتے ہیں۔ زرداری کو پورے پاکستان میں نفرت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ حمزہ پہلے رات کو حلف لے رہے تھے، پھر کسی نے کہا صبح حلف لیں۔ حمزہ شہباز ساری رات سو نہیں سکا صبح حلف لینے پہنچ گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close