Featuredاسلام آباد

اس ملک میں لاڈلوں کی سیاست ختم کرنا ہوگی

اسلام آباد: پنجاب حکومت نے شہباز گل کا بدلہ لینے کے لیے ہم پرایف آئی آردرج کرائی

عطا تارڑ نے کہا کہ کل بادشاہ سلامت نے کہا وہ شہباز گل سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اس ملک میں لاڈلوں کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جارہی ہے، پنجاب حکومت نے شہباز گل کا بدلہ لینے کے لیے ہم پرایف آئی آردرج کرائی، اگر (ن) لیگ کے کسی رکن کوگرفتارکیا توآپ سب کوبھی گرفتارکیا جائے گا۔

عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ پولیس ہمارے اراکین اسمبلی کےگھروں پرچھاپوں میں قیمتی سامان اٹھاکرلے جارہی ہے، پنجاب میں پرویزالٰہی کا راج ہے اور پولیس بھی اراکین اسمبلی کے گھروں میں ڈکیتیاں کررہی ہے، (ن) لیگ کے اراکین پرمقدمے درج کیے جارہے ہیں، پرویز الٰہی کے لاڈلے جن کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں وہ سارا دن احکامات جاری کرتے رہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان کے ملک دشمن بیانیے میں سہولت کار ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ڈپٹی اسپیکر کے بال نوچے ان پر مقدمہ ہونا چاہیے، آپ نے پٹیاں باندھ کراداکاری کی، ایک تصویردکھا دیں جس میں پرویز الٰہی پر تشدد ہورہا ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close