Featuredسندھ

پی آئی اے ایمرجنسی رسپانس سینٹر کو الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی: پی آئی اے ایمرجنسی رسپانس سینٹر میں ’’بلو لیول‘‘ ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا۔

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ایمرجنسی رسپانس سینٹر کو فعال کرکے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایمرجنسی رسپانس سینٹر 24 گھنٹے این ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن کرے گا، سیلاب متاثرین کی امداد ریلیف آپریشن کیلئے ایمرجنسی رسپانس سینٹر میں دوسرے درجے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پی آئی اے ریلیف آپریشن میں این ڈی ایم اے کے ہمراہ مل کر کام کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایمرجنسی رسپانس سینٹر میں ’’بلو لیول‘‘ ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close