Featuredکھیل و ثقافت

گرین شرٹس کا دس سال بعد بھی ایشیا کپ جیتنے کا خوب پورا نہ ہوسکا

سری لنکا ٹیم 6 مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کر نے میں کامیاب

دبئی:سری لنکا، پاکستان کو شکست دیکر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170  رنز بنائے۔راجاپکسا 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے، محمد رضوان 49 گیندوں پر 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ، بابر اعظم 5 رنز بنانے کے بعد 22 پر آؤٹ ہوئے تو اگلے ہی گیند پر فخر زمان بھی بولڈ ہوگئے۔

محمد رضوان اور افتخار احمد نے 59 گیندوں پر 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی۔

سری لنکا کی ٹیم 11ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیل رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کو پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ایشیا کپ کے فاتحین کی بات کریں تو پاکستان ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ جبکہ سری لنکا کی ٹیم 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close