Featuredاسلام آباد

اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہوگیا ، پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی

اسلام آباد: حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا۔

سابق وزیر داخلہ کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا ہے، ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے، وزرا اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہیں جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، 70 وزرا کی تعداد آئین کے منافی ہے اس کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ، اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close