Featuredاسلام آبادتجارت

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی

اسلام آباد: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول 12.63 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.13 روپے، لائٹ ڈیزل 10.78 روپے اور مٹی کا تیل 10.19 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آرنے ستمبرمیں 685 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سہہ ماہی میں 1635ارب روپے اکٹھا کیا,ہدف 1609 ارب روپے تھا، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں31 اکتوبرتک توسیع کی گئی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close