Featuredسندھ

محسن انسانیت محبوب خدا کی ولادت باسعادت

کراچی: آج عاشقان رسول ﷺ عید میلاد النبی جوش وخروش سے منارہے ہیں

محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺآج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
آج دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺمذہبی جوش وخروش اورعقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر عاشقانِ مصطفیٰ مختلف تقاریب اور محافل کا انعقاد کریں گے۔

جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا ہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے۔

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی درالحکومت سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس کھارادر سے برآمد ہوکر نشترپارک میں اختتام پذیر ہوگا، پشاور کا مرکزی جلوس میلاد چوک سے برآمد ہوگا، لاہورکا مرکزی جلوس دہلی دروازے سے برآمد ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close