Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان سپر لیگ 8 میں کراچی کنگز کی پہلی کامیابی

لاہور قلندرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے

کراچی:  کنگز کے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز 17.3 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، جیمز 46 جبکہ کپتان عماد وسیم 35 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان اور لیام ڈاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ شروع کی تو چالیس کے مجموعی اسکور پر فخر زمان آؤٹ ہوئے پھر پانچ رنز اضافے کے بعد ہوپ پویلین واپس لوٹے، مرزا بیگ 45 رنز کی اننگز کھیل کر 86 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔
کراچی کنگز کے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز 17.3 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ مرزا بیگ 45 رنز بنا کر کنگز کے نمایاں بلے باز رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

کراچی کنگز کے عاکف جاوید نے چار، عامر یامین اور بین کٹنگ نے دو دو جبکہ عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close