Featuredسندھ

کراچی کے عوام نے عمران خان کو شکست دے کر اپنا فیصلہ سنادیا

کراچی:  عمران خان میں ہمت ہے تو دوبارہ میرا مقابلہ کرکے دکھائیں ، دوبارہ شکست دینے کےلیے تیار ہوں

ملیر سے پی ٹی آئی کو شکست دینے والے پی پی کے عبدالحکیم بلوچ نے عمران خان کو کھلا چیلنج دے دیا۔

عبدالحکیم بلوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دوبارہ شکست دینے کےلیے تیار ہوں، کراچی کے عوام نے عمران خان کو شکست دے کر اپنا فیصلہ سنادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو دوبارہ میرا مقابلہ کرکے دکھائیں، دھاندلی کا شور مچانے سے عمران خان اپنی شکست کا داغ نہیں مٹاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عمران خان کو دن میں تارے دکھادئیے ابھی تو یہ آغاز ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close