Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی

پرتھ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے  نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 92 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جو قومی ٹیم نے 13.5 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل پاکستانی بولرز کی بہترین کارکردگی کے باعث نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 91 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3، محمد وسیم جونئیر نے 2 جبکہ حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں  بھارت اور زمبابوے  کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close