Featuredکھیل و ثقافت

سری لنکا کو شکست دیکر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر انگلش ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی

سری لنکا کو انگلینڈ سے شکست، میزبان آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ سے باہر

سری لنکا کی شکست کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر ختم ہو گیا ہے۔

سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

گروپ ون کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو اس میں نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جب کہ آسٹریلیا کے بھی 7 پوائنٹس ہیں، انگلینڈ سری لنکا کو شکست دیکر 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر انگلش ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close