Featuredپنجاب

صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر گورنر راج کہیں نہیں لگ سکتا ہے

لاہور : گورنر راج لگے نہ لگے لیکن رانا ثناء اللہ کا راج چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گا

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آل شریف اس وقت پاکستان کی عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں،امپورٹڈ حکومت اور رانا ثناء اللہ ڈرٹی گیم کھیل رہے ہیں۔

یہ کہتے ہیں کہ گورنر راج لگانا چند ہفتوں کی بات ہے۔ صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر گورنر راج کہیں نہیں لگ سکتا ہے۔ گورنر راج لگے نہ لگے لیکن رانا ثناء اللہ کا راج چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہمارا آرمی چیف کی تعیناتی سے کوئی اعتراض نہیں۔ مذمت کرتا ہوں کہ رانا ثنا اللہ ملک کے ایجنڈے پر چل رہا ہے۔ لانگ مارچ راولپنڈی آئے گا اور یہاں سے اسلام آباد جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آل شریف اس وقت پاکستان کی عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں۔ پیچھے چار سے پانچ مہینوں میں آرمی چیف سے متعلق کوئی ایک بیان بتا دیں۔ عمران خان کا مطالبہ صاف اور شفاف الیکشن ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ یہ دھرنا مری روڈ پر جاری رہے گا، لیکن امید ہے مری روڈ کو لیڈر شپ کے حکم پر کھول دیں گے۔ لانگ مارچ تک احتجاجی کیمپ اسی طرح نصب رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close