Featuredکھیل و ثقافت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 36 کروڑ روپے سے زائد انعامی رقم دینے کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا، جس کے مطابق فاتح ٹیم کو 1.06 ملین ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ اس میں ٹرافی شامل نہیں ہوگی۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 5.6 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 1 ارب 26 کروڑ 79 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 1.06 ملین ڈالر ملیں گے، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 36 کروڑ 22 لاکھ اور 64 ہزار روپے بنتے ہیں جبکہ رنر اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالر 18 کروڑ گیارہ لاکھ روپے کے قریب بنتے ہیں۔

اسی طرح سیمی فائنل میں شکست کا سامنا والی ہر ٹیم کو چار لاکھ امریکی ڈالرز، سپر 12 مرحلے میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو فی میچ کے حساب سے 40 ہزار امریکی ڈالرز، سپر 12 میں آؤٹ ہونے والی ٹیموں کو 70، 70 ہزار امریکی ڈالرز دیے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق پہلے راؤنڈ میں آؤٹ ہونے والی ٹیم 40 ہزار ڈالرز کی حقدار ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close