Featuredپنجاب

روس سے تیل منگوانے کے لیے حوصلہ چاہیے ، آئی ایم ایف نےگریبان سے پکڑ لیا ہے

راولپنڈی: معیشت ناک آوٹ اور دیوالیہ ہونے والی ہے، مزید ایک کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نےگریبان سے پکڑ لیا ہے ، حکمرانوں نے سعودی عرب اور چین کا نام بے جا استعمال کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ روس سے تیل منگوانے کے لیے حوصلہ چاہیے ، حکمران آنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں ، سیٹ بیلٹ باندھ لیں احتساب انتخاب دونوں ہوں گے ،مزید 15 دن ٹوئٹ پر ہوں۔

ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیر نے کہا کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا، اپنی ذات کے لیے نیب ترامیم کیسے پاس کرالیں،شیخ رشید

ارشد شریف کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم اور 4 ناخن غائب ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ قومی المیہ ہے قوم پہلے ہی مہنگائی سے مر رہی ہے، جو ہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مر رہی ہے، معیشت ناک آوٹ اور دیوالیہ ہونے والی ہے، مزید ایک کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close