Featuredپنجاب

ہم الیکشن پر اصرار ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے کر رہے ہیں : شاہ محمود قریشی

لاہور: مہذب معاشرے میں اگر کسی پر انگلی اٹھائی جاتی ہے تو وہ عہدے سے الگ ہوجاتے ہیں۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم الیکشن پر اصرار ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کی ایف آئی آر ہماری تسلی کے مطابق نہیں کاٹی گئی، ہم نے تین شخصیات کو نامزد کیا، تین ناموں کے باعث ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، ایک ایف آئی آر کاٹی گئی جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بےنقاب ہوا، جب تک یہ شخصیات اپنے عہدوں پر ہیں ہمیں انصاف کی توقع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی اس پر متفق ہے ان تینوں شخصیات کو عہدوں سے الگ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مارچ روات تک پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا، پورے پنجاب میں کہیں بھی نقص امن پیدا نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرے میں اگر کسی پر انگلی اٹھائی جاتی ہے تو وہ عہدے سے الگ ہوجاتے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ 26 تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، پنڈی اور مری روڈ کا انتخاب ہوا ہے جہاں لوگ جمع ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر عوام میں غصہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close