Featuredاسلام آباد

عمران خان اپنی سیاست بچانے کے لیے قائداعظم کے فرمان کا استعمال نہ کریں

اسلام آباد : عمران خان صرف اقتدارکے لیے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں

مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کو مبارک باد دینے سے متعلق عمران خان کے بیان میں قائداعظم کے فرمان کا حوالہ دینے پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی سیاست بچانے کے لیے قائداعظم کے فرمان کا استعمال نہ کریں۔

وفاقی وزیر نےسابق وزیراعظم سے استفسار کیا کہ کیا قائداعظم کا یہ فرمان تھا کہ عمران خان آئینی اداروں کو آئین شکنی پر مجبور کریں؟

مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ کیا قائداعظم کا فرمان تھا کہ 3 قیراط کی نہیں، 5 قیراط کی انگوٹھی لینی ہے؟ تحفے میں ملی گھڑی بیچ دیں؟

انہوں نے مزید استفسار کیا کہ کیا قائداعظم کا فرمان تھا کہ توشہ خانے میں ڈاکے ڈالیں، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ دیں، ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں بند کردیں؟

وفاقی وزیر اطلاعات نے سوال اٹھایا کہ کیا قائداعظم کا فرمان تھا کہ سیکیورٹی سربراہ کو نیوٹرل اور جانور کہیں؟ آپ کےخلاف عدم اعتماد آجائے تو اپنے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف اقتدارکے لیے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، کہتے تھے کچھ نہیں کرسکتے تھے تو روک تو سکتے تھے، مس ٹرسٹ عمران خان کے ذہن میں ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج موصوف فرمارہے تھے کہ قائداعظم کا فرمان ہے، مقصد صرف یہی ہے کہ اپنے اقتدار کو سنبھالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی لابسٹ فرم کو ہائر کرکے حقیقی آزادی نہیں لے سکتے، عمران خان کو توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ سمیت تمام بد عنوانیوں کا حساب دینا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close