Featuredاسلام آباد

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری، سول و عسکری قیادت شریک

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا تعارفی اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزراء اور عسکری قیادت، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور شریک ہیں۔

اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران کابینہ کو بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اب تک شروع کئے گئے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اور ملکی مجموعی معاشی اور قومی سلامتی صورتحال بھی زیرغور ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور صوبوں میں مالی اخراجات کو ہم آہنگ کرنے کیلیے بھی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close