More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

سپریم کورٹ اعظم سواتی کے معاملے پر ازخود نوٹس لے : یاسمین راشد

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : ایک بوڑھے شخص پر تشدد کرکے کیا پیغام دیا گیا؟ اعظم سواتی کو انصاف نہیں مل رہا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کی ایسی ویڈیو جاری کی گئی، ہمارے سر شرم سے جھک گئے،امپورٹڈ حکومت اور رانا ثناء اللہ کیا تمہارے گھروں میں مائیں بہنیں نہیں؟ اعظم سواتی کو انصاف نہیں مل رہا اور پھر گرفتار کرلیا گیا۔ امید ہے چیف جسٹس نوٹس لیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ چاہتے ہیں سپریم کورٹ اعظم سواتی کے معاملے پر ازخود نوٹس لے۔ ایک بوڑھے شخص پر تشدد کرکے کیا پیغام دیا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے بڑا گھٹیا کوئی انسان نہیں ہے، انہوں نے جو خواتین سے متعلق زبان استعمال کی، ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ یقینی بنائیں گے کہ انہیں سزا ملے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ مجھے احتجاج کے دوران مرد پولیس اہلکار نے گھیسٹ کر نکلا، کوئی نہ بولا۔ ہم خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی بات تو ان کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔ ہم سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ سوموٹو نوٹس لے کر چادر اور چار دیواری کا تحفظ کرے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ جس طریقے سے تم نے خواتین کو زدوکوب کیا ہمارے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close