Featuredسندھ

الہ دین پارک کی جگہ دوبارہ پارک بنے گا جسے جناح پارک کا نام دیا جائےگا

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان کے ساتھ الہ دین پارک کا دورہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ الہ دین پارک کی جگہ دوبارہ پارک بنے گا جسے جناح پارک کا نام دیا جائےگا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے الہ دین پارک کو اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے چارج لینے کے بعد سے ہی کام شروع کردیا ہے، یہاں خوبصورت پارک بنے گا جسے جناح پارک کا نام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر آنے والے وقت میں کراچی کو روشنیوں کا شہر ضرور بنائیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایڈورٹائیزرز کو شہر میں لگے آڑے ٹیڑھے بل بورڈ ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کی ہدایت بھی کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close