Featuredاسلام آباد

صرف گھڑیوں کا معاملہ نہیں ، اربوں روپے کے تحائف ڈیکلیئر نہیں

اسلام آباد : دوسروں سے چالیس سال کا حساب مانگنے والا اپنے چار سال کا حساب دے۔

وزیر اطلاعات نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو گھٹیا سیاست میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے، اپنے چار سال کا حساب دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کا چور چور کا جھوٹا بیانیہ سننا بند کردیا۔ پنجاب حکومت کے ذریعے تعلیمی اداروں کو سیاسی اکھاڑا بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان تقسیم اور فساد کی سیاست سے دور جا رہے ہیں۔ بچوں کو گھٹیا سیاست میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ یہ صرف گھڑیوں کا معاملہ نہیں، اربوں روپے کے تحائف ڈیکلیئر نہیں کئے گئے۔ دوسروں سے چالیس سال کا حساب مانگنے والا اپنے چار سال کا حساب دے۔ عمران خان کو اپنی چوریوں کا حساب دینا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close