Featuredدنیا

رام مندر کا سنگ بنیاد 5 اگست کو رکھا جائے گا

5 اگست برصغیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے

مودی سرکار 5 اگست کو ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھئے گی۔

کورونا وائرس کے باعث سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکاءکی تعداد محدود ہوگی اور تقریب کو براہ راست سرکاری ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رام مندرکے سنگ بنیاد کی تاریخ 5 اگست اس لیے رکھی گئی ہے کیوں کہ جوتشیوں نے اس دن کو ہندوؤں کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گذشتہ سال 9 نومبر کو  1992ء میں انتہاپسندوں کے ہاتھوں شہید کی گئی تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی زمین پر رام مندر تعمیر کرنے اور مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے متبادل اراضی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

گذشتہ سال 5 اگست کے دن ہی بھارتی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو  ختم کردیا تھا۔

گذشتہ سال 5 اگست کے بعد سے اب  تک مقبوضہ کشمیر میں معمول کی سرگرمیاں بحال نہیں ہوسکی ہیں  اور بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو شہید اور گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی نے 5 اگست کو کشمیریوں سے مکمل ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ دن برصغیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close