Featuredاسلام آباد

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ساتھ ان کی اہلیہ کا نام بھی آگیا

اسلام آباد: خاتون اول کو جوتحائف ملے تھے ان میں ہار ،بریسلٹ ،بالیاں اور انگوٹھی شامل تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کرکے کرپشن کی، کابینہ رولز کے مطابق 30 ہزار سے مہنگے تحائف کو آپ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں مگر بیچ نہیں سکتے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ایک کمپنی نے خاتون اول کو ہیروں کا سیٹ گفٹ کیا جس کی قیمت 3.3 ارب ہے جبکہ خزانے میں اس کے صرف 90 لاکھ روپے جمع کروائے گئے، خاتون اول کے لئے سوا ارب روپے کے سونے کے سیٹ کے بدلے اکاؤنٹ میں 29 لاکھ جمع کروائے گئے، بندوں اور 2 بریس لیٹس کا سیٹ بھی خاتون اول کو تحفہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 45 کروڑ روپے کا تحفہ پانچ لاکھ روپے میں خریدا، وائٹ گولڈ والی رولیکس گھڑی کی قیمت 48لاکھ روپے لگائی گئی، ہیروں،گھڑیوں،ہار کی مالیت سکس روڈ راولپنڈی کے پلازے سے لگوائی گئی، رسید بھی ہاتھ سے بنوائی گئی اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 4.96 ارب مالیت کے تحائف سرکاری خزانے میں 1 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرا کے خریدے گئے، خاتون اول کو ملنے والی انگوٹھی کاکچھ پتہ نہیں کدھر گئی، مال مسروقہ عمران خان کے پاس ہے، وہ واپس کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس کی انکوائر ی کررہے ہیں جس میں انکشافات سامنے آرہے ہیں، لاکھوں نہیں اربوں روپے کے مزید تحفے بیچے گئے، تحفے بیچنے میں سرکاری افسران کے نام بھی آرہے ہیں، خاتون اول کو جوتحائف ملے تھے ان میں ہار ،بریسلٹ ،بالیاں اور انگوٹھی شامل تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close