اسلام آباد

آج پانامہ کیس فیصلے کے بعد پتہ چل جائیگا کہ موجودہ حکومت کا رویہ کیا ہے، نعیم الحق

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ آج پانامہ کیس فیصلے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ موجودہ حکومت کا رویہ کیا ہے، سپریم کورٹ میں پانامہ کا جو بھی فیصلہ ہوگا، قبول ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی، ان کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے، حکمرانوں کو غرور اور تکبر سے نکل کر اپنے گریبان میں دیکھنا ہوگا، ان کی حکومتی کارکردگی صرف فیتے کاٹنے تک رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پتا چل جائیگا کہ موجودہ حکومت کا کیا رویہ ہے، 30 ارب کے اشتہاروں میں صرف دو بھائیوں کی تصاویر لگی ہوئی ہیں، عوام کو اندازہ ہوچکا ہے کہ حکمران طبقے کو صرف اپنے مفادات کا خیال ہے، عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے لیے جائیدادیں بنائی گئیں اور حکومتی اقدامات صرف اشتہارات تک محدود رہے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے، ملک میں بجلی لوڈشیڈنگ کی صورتحال قوم کے لیے تشویشناک ہے اور کرپشن کے خاتمے کیلیے تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close